ایف35 جیٹ طیارے امریکہ سے اسرائیل پہنچ گئے

IMG_20250425_162958_696.jpg

اسرائیلی فضائیہ کو مزید تین جدید F-35 طیارے موصول، کل تعداد 45 ہو گئی

تل ابیب: اسرائیل نے اپنی فضائی طاقت میں مزید اضافہ کرتے ہوئے امریکا سے حاصل کردہ تین نئے F-35i لڑاکا طیارے فضائی بیڑے میں شامل کر لیے ہیں۔ یہ طیارے گزشتہ شب جنوبی اسرائیل میں واقع نواتیم ایئر بیس پر اترے، جہاں انہیں اسکواڈرن 140 میں شامل کیا گیا۔

امریکی کمپنی لاکہیڈ مارٹن سے حاصل کیے جانے والے ان طیاروں کے ساتھ اسرائیلی فضائیہ کے F-35 لڑاکا طیاروں کی کل تعداد 45 ہو گئی ہے۔ یہ تینوں طیارے اسرائیلی آرڈر کے تحت 50 F-35 جنگی طیاروں کے ایک بڑے معاہدے کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال مارچ (اسفند 1403) میں بھی تین F-35i طیارے اسرائیل پہنچے تھے، جنہیں اسکواڈرن 166 میں شامل کیا گیا تھا۔ اسرائیل خطے میں اپنی فضائی برتری برقرار رکھنے کے لیے مسلسل F-35 طیاروں کے حصول کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے