یمن پر امریکی حملوں کے حوالے سے ایک رپورٹ

صنعا: امریکہ نے مارچ کے وسط سے اب تک یمن پر 1000 حملے کیے ہیں
🔻صنعا کی حکومت نے اقوام متحدہ کے اداروں، بشمول انسانی حقوق کونسل اور سلامتی کونسل، کو ایک خط بھیج کر اطلاع دی ہے کہ امریکی فوج نے 15 مارچ سے اب تک تقریباً 1000 مرتبہ یمن کی سرزمین پر حملے کیے ہیں۔
🔻یمنی ویب سائٹ "عین” کی رپورٹ کے مطابق، صنعا حکومت کے وزیر خارجہ، جمال عامر، نے اس خط میں زور دیا ہے کہ امریکی حملوں کا نشانہ بے گناہ شہری اور یمن کا بنیادی ڈھانچہ، جیسے بندرگاہیں، ہوائی اڈے، کھیت، طبی مراکز، پانی کے ذخائر اور تاریخی مقامات بنے ہیں۔
🔻انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ ان "جنگی جرائم” کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد بین الاقوامی کمیشن تشکیل دیا جائے۔