ایرانی وزیر خارجہ کا IAEA کے سربراہ سے رابطہ

IMG_20250423_022540_616.jpg

عراقچی کی گروسی سے ٹیلیفونک گفتگو

ایران کے وزیر خارجہ نے چین کے سرکاری دورے سے قبل، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل، جو اس وقت واشنگٹن میں موجود ہیں، سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

عراقچی نے ایران کی نیک نیتی اور سنجیدگی پر مبنی سفارتی حکمت عملی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے گروسی کو امریکہ کے ساتھ جاری بالواسطہ مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے بھی ایران کے ذمہ دارانہ رویے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی اپنے آئین کے تحت اپنی ذمہ داریوں اور اختیارات کے مطابق ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے