انصار اللہ کا اسرائیل پہ حملہ

یمن کا حیفا اور یافا میں میزائل و ڈرون حملہ، لاکھوں صہیونی پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور
صنعا: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی میزائل فورس نے ایک خصوصی فوجی کارروائی کے تحت مقبوضہ حیفا میں ایک اہم صہیونی ہدف کو سپرسانک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔
بیان کے مطابق، یہ تیز رفتار میزائل اپنے ہدف پر کامیابی سے جا پہنچا، جب کہ اسرائیلی دفاعی نظام اسے روکنے میں ناکام رہا۔
حیفا پر اس میزائل حملے کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اطلاعات کے مطابق دو ملین سے زائد صہیونی باشندے پناہ گاہوں کی طرف منتقل ہو گئے۔
علاوہ ازیں، یمن کی ڈرون فورس نے بھی مقبوضہ یافا میں ایک حساس صہیونی ہدف پر ایک خصوصی فضائی کارروائی کی۔