سعودی عرب میں بس حادثہ، خواتین سمیت 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

051745175367-0-600x450.webp

سعودی عرب میں البدر سے مدینہ جانے والی بس کے حادثے میں 3 خواتین سمیت 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے۔

سعودی ریسکیو حکام نے حادثے میں پاکستانی زائرین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الم ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس البدر سے مدینہ جا رہی تھی۔

 

حکام نے بتایا کہ زائرین کی بس مدینہ جاتے ہوئے ایک ٹریلر سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں اموات ہوئیں اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے ہیں اور بس میں سوار تمام افراد عمرے کی ادائیگی کے لیے جا رہے تھے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے