ایرانی صدر کا دو ٹوک موقف

ایرانی صدر پزشکیان: ہم قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکہ کے ساتھ ایک مخصوص فریم ورک میں معاہدے کے لیے تیار ہیں
ایرانی صدر پزشکیان نے کہا ہے: اگر امریکی برابری کی بنیاد پر مذاکرات نہیں کرنا چاہتے تو ہم اپنے راستے پر آگے بڑھتے رہیں گے۔ ہم نہ خوشبین ہیں اور نہ ہی بدبین۔
انہوں نے مزید کہا: ہمارا کسی سے جھگڑا نہیں ہے، لیکن ظلم اور غنڈہ گردی کو قبول نہیں کریں گے۔
صدر نے یہ بھی کہا: دشمنوں نے ہمارے سائنسی، ثقافتی اور تعلیمی نخبگان کو قتل کیا تاکہ ہماری قوم اور دولت پر آسانی سے قابو پاسکیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا: ہم ہمیشہ تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعمیری تعامل کے خواہاں رہے ہیں۔