ایران، روس اور چین تعاون ناگزیر

عراقچی: ایران، روس اور چین کے درمیان تعاون آج کی دنیا کی ایک ضرورت ہے
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور روس طویل مدتی تعاون کے خواہاں ہیں۔ ان کے مطابق روس مذاکرات کے عمل میں ایک مؤثر معاون بن سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یقین نہیں کہ فوجی دھمکیاں عملی شکل اختیار کریں گی، اور یہ کہ اسرائیل کبھی ایران پر حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ وزیر خارجہ نے قفقاز میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کو سیکیورٹی کے لیے غیر مؤثر قرار دیا۔
عراقچی نے مزید کہا کہ ایران کو موجودہ شامی حکومت کے ساتھ تعلقات بڑھانے میں کوئی جلدی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران، چین اور روس عالمی امن و سلامتی کے لیے مؤثر اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔
انہوں نے موجودہ دنیا کو مغربی، بالخصوص امریکی میڈیا کے اثر میں قرار دیتے ہوئے، ایران، روس اور چین کے درمیان تعاون کو آج کے دور کی ایک ناگزیر ضرورت قرار دیا۔