جماعت اسلامی کی اسلام آباد میں پرامن مارچ کی یقین دہانی، اہم مقام ٹریفک کے لیے کھل گیا

جماعت اسلامی کی جانب سے انتظامیہ کو ایکسپریس وے پر پرامن مارچ کی یقین دہانی کروانے کے بعد فیض آباد کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
غزہ ملین مارچ کے لیے جگہ کی تبدیلی کے بعد ہیوی مشینری کی مدد سے صبح لگائے گئے تمام کنٹینرز ہٹائے جا رہے ہیں۔
فیض آباد، مری روڈ، ایکسپریس وے، رابطہ سڑکیں اور ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کیا گیا تھا۔ رابطہ سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔
فیض آباد میں تجارتی مراکز مکمل طور پر بند کر دیے گئے تھے تاہم فیض آباد کو کھولنے کے بعد پولیس کی نفری بھی ہٹا لی گئی ہے۔
قبل ازیں، جماعت اسلامی کی جانب سے غزہ مارچ کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی تھی۔ ریڈ زون اور ایکسٹینڈڈ ریڈ زون کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاروں سے بند کر دیا گیا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہر بھر میں چیکنگ کا عمل مزید سخت کیا گیا جبکہ مختلف حساس مقامات پر گشت میں اضافہ کیا گیا۔ کسی بھی ممکنہ امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضافی سیکیورٹی نفری بھی تعینات کی گئی