فتنہ الخوارج کا دہشتگرد کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار

n01203547-b.jpg

اسلام آباد پولیس کے شعبہ سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد کو کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار کرلیا، اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پولیس کے شعبہ سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، فتنہ الخوارج کے دہشتگرد کو کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار کر لیا۔ مقدمہ سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

دہشتگرد سے ڈیٹونیٹر، فیوز وائر سمیت بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے اہم شخصیات کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کی ویڈیو بنا کر خوف و ہراس پھیلاتا تھا، ملزم سے ویڈیو ریکارڈنگ کے آلات، لیپ ٹاپ، اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم سے تحقیقات کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے