مقاومت عراق کی ترکی کو وارننگ

عراق میں ترکی فوجی اڈے پر تنقید، موصل کو نیا ادلب قرار دیا گیا۔
بغداد: عراقی مزاحمتی گروپ کتائب سیدالشهداء کے رہنما ابو الا الولائی نے ترکی فوجی اڈے زلیکان کو ملک کی خودمختاری کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "یہ اڈہ ترکی کے لیے وہی کام کر رہا ہے جو شام میں ادلیب کا تھا”۔ الولائی نے عراقی حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس اڈے سے ترکی کی فوجی، جاسوسی اور تربیتی سرگرمیاں چلائی جا رہی ہیں، جو عراقی اداروں کی نگرانی کر رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے کارروائی نہ کی تو عوام خود اقدام کرے گا۔
ترکی گزشتہ کئی سالوں سے شمالی عراق میں فوجی اڈے چلا رہا ہے، جسے وہ پیک کے خلاف آپریشنز کا نام دیتا ہے۔ عراقی حلقوں کا خیال ہے کہ یہ ملک کی خودمختاری کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔