یمن کی سعودی عرب کو وارننگ

IMG_20250412_133118_694.jpg

یمن کی انصاراللہ حکومت نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو فوجی مداخلت پر سخت انتباہ جاری کردیا۔

صنعاء: یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما حزام الاسد نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو کسی بھی فوجی مداخلت کے سنگین نتائج سے آگاہ کر دیا ہے۔ سماجی میڈیا پر جاری ایک بیان میں الاسد نے واضح کیا کہ "اگر ریاض اور ابوظبی نے امریکہ کی حمایت میں یمن کے خلاف فوجی کارروائی کی تو وہ اپنے زیر قبضہ یمنی علاقوں میں باقی ماندہ اثر رسوخ بھی کھو دیں گے”۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ "اس بار یہ ممالک آگ سے کھیلنے کے نتیجے میں ناقابل تلافی نقصان اٹھائیں گے”۔

اس انتباہ کا پس منظر یہ ہے کہ گزشتہ ہفتوں میں یمنی افواج نے غزہ کی حمایت میں بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد امریکہ نے یمن کے خلاف فوجی کارروائیاں تیز کر دی تھیں۔ ماہرین کے مطابق، انصاراللہ کا یہ بیان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو یمن میں فوجی مداخلت سے روکنے کی کوشش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے