یمن کا اسرائیل پہ حملہ

یمنی افواج نے اسرائیلی فوجی اہداف پر کامیاب ڈرون حملہ کیا۔
صنعاء/تل ابیو: یمن کی مسلح افواج نے ایک نئی فوجی کارروائی میں دو خودکش ڈرونز کے ذریعے تل ابیو کے اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے ایک بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ "یہ کارروائی صہیونی ریژیم کے خلاف ہماری مسلسل مزاحمت کا حصہ ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملہ یمن میں تیار کیے گئے جدید ڈرونز سے کیا گیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "فضائی دفاعی نظام نے خطرناک صورتحال کو کنٹرول کر لیا”۔ تاہم، انہوں نے کسی جانی یا مالی نقصان سے انکار کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق، حملے کے بعد تل ابیو کے کئی علاقوں میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔
یہ حملہ اس وقت ہوا ہے جب گزشتہ ہفتے بھی یمنی افواج نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بنایا تھا۔ فوجی ماہرین کے مطابق یمنی افواج کی یہ کارروائیاں اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کی کوشش ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق، یہ اسرائیل کے خلاف یمن کی 91ویں فضائی کارروائی ہے۔