غزہ سے اسرائیل پہ حملہ

IMG_20250412_133025_335.jpg

فلسطینی مزاحمت گروپوں نے غزہ سے اسرائیلی آبادیوں پر راکٹ داغے۔

غزہ/یروشلم: فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے آج غزہ پٹی سے اسرائیل کی طرف تین راکٹ فائر کیے، جنہیں اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نے روک لیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ "آئرن ڈوم” میزائل ڈیفنس سسٹم نے تمام راکٹس کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق، یہ حملہ غزہ میں اسرائیلی جارحیتوں کے خلاف ردعمل تھا۔ حماس کے ترجمان نے کہا کہ "ہمارا حق ہے کہ ہم اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کریں”۔ حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد کے قریب فوجی دستے تعینات کر دیے ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب گزشتہ ہفتے سے اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق، اس سال اب تک غزہ سے اسرائیل کی طرف 50 سے زائد راکٹ داغے جا چکے ہیں، جن میں سے اکثریت کو اسرائیلی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے