بنگلہ دیش میں اسرائیل مخالف مظاہرے

بنگلادش میں لاکھوں افراد کا غزہ کی حمایت اور اسرائیل کی مذمت میں تاریخی مظاہرہ۔
ڈھاکہ: بنگلادش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں لاکھوں شہریوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور غزہ کے فلسطینیوں کے حق میں تاریخی مظاہرہ کیا۔ یہ احتجاجی ریلی صہیونی ریژیم کے "نسل کشی کے اقدامات” کے خلاف ایک بڑا عوامی اظہار تھا، جس میں شرکاء نے "فلسطین زندہ باد” اور "صہیونیزم مردہ باد” کے نعرے لگائے۔
مظاہرین نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور بینرز پر اسرائیلی مظالم کی تصاویر تھیں۔
بنگلادشی رہنماوں نے اس مظاہرے کو عوامی جذبات کی صحیح عکاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ "فلسطینیوں کے ساتھ ہماری یکجہتی کبھی ختم نہیں ہوگی”۔ اسلامی جماعتوں کے نمائندوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم ممالک سے فلسطین کی عملی حمایت کا مطالبہ کیا۔
یہ مظاہرہ اس وقت ہوا ہے جب گزشتہ ہفتوں میں دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ بنگلادش میں یہ اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ سمجھا جا رہا ہے، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔