امریکی بحری جہاز ‘ہیری ٹرومین’ کی صورتحال پر ابہام

یمن کی انصاراللہ کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے امریکہ کو چیلنج کیا ہے کہ وہ لائیو تصاویر جاری کرکے اپنے جنگی بحری جہازوں بشمول ایئرکرافٹ کیریئر ‘ہیری ٹرومین’ کی یمنی پانیوں میں موجودگی ثابت کرے۔
🔻الحوثی نے ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں کہا: "امریکہ جو اپنے بحری جہازوں کی تصاویر شائع کرتا ہے، جان بوجھ کر ان کے عملیاتی علاقے سے فاصلے کو چھپاتا ہے۔”
🔻انہوں نے زور دے کر کہا: "ہم میدان جنگ میں جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ امریکہ سے مطالبہ ہے کہ وہ بحری جہاز کی اصل مقام کی لائیو تصاویر اور یمن کے ساحلوں/جزائر کے نسبت اس کی پوزیشن جاری کرکے ثابت کرے کہ ‘ہیری ٹرومین’ اس علاقے سے فرار نہیں ہوا ہے، جیسا کہ ہماری فوج نے دعویٰ کیا ہے۔”