شام میں قومی ڈائیلاگ کے لیے کانفرنس کا 25 فروری سے آغاز

جولانی.jpg

شام کے نئے حکام ملک کے لیے نئی سمت کا تعین کرنے کے لیے 25 فروری سے قومی ڈائیلاگ کے لیے کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔رپورٹس کے مطابق بیرونی ممالک شام پر پابندیاں ختم کرنے کے لیے اس کانفرنس پر گہری نظر رکھیں گے اور ان کا کہنا ہے کہ سیاسی عمل میں سب کو شامل کیا جانا چاہیے۔اس کانفرنس کا انعقاد ھیتہ التحریر الشام کے لیے ایک اہم ہے جس نے 8 دسمبر کو بشارالاسد کے خاندان کی 50 سالہ حکومت کا خاتمہ کیا اور انہیں روس فرار ہونے پر مجبور کیا۔

اس کانفرنس کے لیے بنائی گئی کمیٹی نے اتوار کو میڈیا کو بتایا کہ اس کے سات ارکان نے شام میں گذشتہ ہفتے آئینی اعلامیے، اقتصادی ڈھانچے کی تشکیل اور ادارہ جاتی اصلاحات پر چار ہزار کے قریب لوگوں سے مشاورت کی۔ھیتہ التحریر الشام کے صدر احمد الشرع نے کہا کہ یہ کانفرنس آئین کا مسودہ تیار کرنے کے لیے جامع سیاسی عمل کا حصہ ہے۔ ان کے مطابق آئین کی تیاری میں تین سال لگیں گے جبکہ الیکشن کا انعقاد چار برس میں ہوگا۔کمیٹی کے ممبر حسن دغیم نے کہا کہ یہ کانفرنس دو روز کے لیے ہوگی لیکن ضرورت پڑنے پر اس کا دورانیہ بڑھایا جا سکتا ہے، اور توقع کے کہ اگلے ماہ نئی حکومت قائم ہو جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے