موسمیاتی تبدیلیاں:مسلم ممالک میں پانی کے مسائل پر’او آئی سی’ کااسلام آباد میں اجلاس

197452_1081520_updates.jpg

اسلامی ملکوں کی تنظیم ‘ او آئی سی ‘ پانی کی حفاظت کے ایشو پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام اباد میں اجلاس منعقد کرے گی۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج کے دوران پانی کے تحفظ کے ممکنہ مسائل سے نمٹنے کی پیش بندی کے لیے اسلام اباد میں یہ ابتدائی اجلاس ہو سکتا ہے۔اجلاس کا مقصد عالمی سطح پر موسمیاتی مسائل کے مسلم ممالک کے لیے معاشی و سماجی اثرات کے حوالے سے خدشات کو کم رکھنا مقصود ہے۔اس سلسلے میں ‘او آئی سی’ کے سیکریٹیریٹ برائے سائنس وٹیکنالوجیکل کوآپریشن کا کہنا ہے کہ یہ دو روزہ 24 اور 25 فروری کو ہوگا ۔ اس کی تصدیق ‘ او ائی سی ‘کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے متعلق شعبے نے بھی کر دی ہے۔

واضح رہے اقوام متحدہ کے بعد ‘ او آئی سی ‘ سب سے بڑی بین الاقوامی تنظیم ہے۔ اس کے 57 رکن ہیں اور اس نے مسلم دنیا کو درپیش کئی اہم اور سنگین ایشوز پر درجنوں بار اجلاس بلا کر بیانات جاری اور قراردادیں منظور کی ہیں۔اس پلیٹ فارم میں دنیا کے دولتمند ترین عرب ملکوں کے علاوہ پاکستان ایسے جوہری صلاحیت رکھنے والا ملک بھی موجود ہے۔ اس لیے توقع ہے کہ پانی کے درپیش آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلوں کے بعد بیان جاری کیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے جنم لینے والے پانی کے ایشوز کا جائزہ لیتے ہوئے اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی اور ماہرین اور پالیسی سازوں کی کمیٹیاں تشکیل دی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے