ایلون مسک آج ’دنیا کا سب سے سمارت‘ اے آئی گروک 3 ریلیز کرنے جا رہے ہیں

381069-2058503745.jpg

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس کے مالک اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کو گروک 3 نامی ’دنیا کا سب سے ذہین‘ اے آئی ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔ایلون مسک نے یہ اعلان ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے لکھا کہ گروک 3 لائیو ڈیمو کے ساتھ پیر کو پیسیفک ٹائم کے مطابق رات آٹھ بجے ریلیز کیا جا رہا ہے۔ساتھ میں انہوں نے لکھا: ’سمارٹیسٹ اے آئی آن ارتھ‘۔ یعنی ’دنیا کا سب سے ذہین اے آئی۔‘گروک 3 کو مصنوعی ڈیٹا پر تربیت دی گئی ہے اور یہ منطقی مطابقت حاصل کرنے کے لیے ڈیٹا کا جائزہ لے کر اپنی غلطیوں پر غور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے اس حوالے سے کہا تھا کہ وہ ٹیم کے ہمراہ اختتام ہفتہ پر اس پروڈکٹ پر کام کریں گے اس لیے ہو دستیاب نہیں ہو گے۔

مسک نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ گروک 3 تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور چند ہفتوں میں دنیا کے سامنے جاری کیا جائے گا۔ایکس اے آئی مارکیٹ میں موجود اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی جیسی سروسز سے آگے بڑھنا چاہتا ہے۔مصنوعی ذہانت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، جہاں نئے حریف پرانے کھلاڑیوں کی برتری کو چیلنج کر رہے ہیں۔چیٹ جی پی ٹی طویل عرصے سے جنریٹیو اے آئی میں عروج پر رہا ہے، لیکن ایک چینی کمپنی ڈیپ سیک نے مقابلے کو مزید سخت کر دیا ہے۔اپنی جدید نیچرل لینگویج پروسیسنگ صلاحیتوں اور سٹریٹجک سپورٹ کے ساتھ، ڈیپ سیک محض ایک چیٹ بوٹ نہیں بلکہ اے آئی کی دنیا کا ایک نیا رخ ہے، لیکن کیا یہ واقعی ایک اے آئی جنگ کی شروعات ہے؟امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے امریکہ کے لیے ’الارم کی گھنٹی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مسابقت کے لیے زبردست توجہ کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے