مصر، اردن کا فلسطینیوں کو بے دخل کیے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر اتفاق

Sisi-King-Abdullah.jpg

مصر اور اردن نے فلسطینیوں کو بے دخل کیے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر اتفاق کرلیا۔مصر کے صدارتی دفتر کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اردن کے شاہ عبداللہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطینیوں کو بےدخل کئے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر اتفاق کرلیا۔دونوں رہنماؤں کا موقف تھا کہ غزہ کی تعمیر نو فلسطینیوں کی بےدخلی کے بغیر ہونی چاہیے۔

مصری صدارتی دفتر کے مطابق دونوں صدور نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے صدر ٹرمپ سے تعاون کے خواہشمند ہیں۔قبل ازیں اردن، مصر اور سعودی عرب فلسطینیوں کی بے دخلی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا منصوبہ مسترد کرچکے ہیں۔اردن کے شاہ عبداللہ نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کہا کہ انہوں نے ملاقات میں غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی مسترد کرنے کا اعادہ کیا اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے