ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں میڈیکو لیگل آفیسر میرپورخاص سے گرفتار

Dr-Shahnawaz-Murder-Case.jpg

ڈاکٹر شاہنواز کمبھار کے ماورائے عدالت قتل کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایف آئی اے نے میڈیکو لیگل آفیسر کو میر پور خاص سے گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی اے میرپور خاص ڈاکٹر شاہنواز کمبھار قتل کیس میں اہم کارروائی کرتے ہوئے میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر منتظر مہدی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے شواہد چھپانے کے الزام کے تحت میرپور خاص سے گرفتار کیا ہے۔ایف آئی اے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر شاہنواز کے قتل میں ملوث پولیس افسران کے خلاف تحقیقات جاری ہے، ملزمان کے خلاف قتل، دہشتگردی ، کسٹوڈیل ٹارچر ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا جاچکا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ڈاکٹر منتظر مہدی کو گرفتار کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس 20 ستمبر کو سندھ کے علاقے عمر کوٹ میں پولیس نے توہین مذہب کے الزام کا سامنا کرنے والے ڈاکٹرشاہنواز کمبھار کومبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جومذکورہ ہفتے کے دوران اس نوعیت کی ہلاکت کا دوسرا واقعہ تھا، جس کی انسانی حقوق کے گروپوں نے شدید مذمت کی تھی۔اس واقع کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ ضیا لنجار نے کہا تھا کہ عمرکوٹ میں ڈاکٹر شاہنواز کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا ہے۔ڈاکٹر شاہنواز کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت پر ڈی آئی جی جاوید جسکانی ، ایس ایس پی چوہدری اسد اورایس ایس پی آصف رضا سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے