عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

Sher-Afzal-Marwat.jpg

پی ٹی آئی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کردیا گیا ہے۔‏ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو شیر افضل مروت کو تحریک انصاف سے نکالنے کی ہدایات دے دیں۔‏ذرائع کے مطابق پارٹی رہنما شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔‏ذرائع کا کہنا ہے کہ بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفی بھی طلب کیا جائے گا۔

‏میڈیا رپورٹس کے مطابق شیر افضل مروت کے صوابی جلسہ میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کے الزام میں شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے واضح احکامات کے باوجود شیر افضل مروت نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور حکومت سے ہونے والے مذاکرات کے خلاف بیانات دیے ہیں جو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے