بنوں میں دہشتگردوں کی پولیس چیک پوسٹ پر قبضے کی کوشش ناکام، 2 اہلکار شہید

09081611a3b1ed1.jpg

بنوں کے علاقے فتح خیل میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق پولیس عہدیدار نے بتایا کہ حملہ آوروں نے آدھی رات کو ہونے والے حملے میں ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، عہدیدار نے کہا کہ یہ ہر طرف سے کیا گیا حملہ تھا، جس کا مقصد پولیس چوکی کا کنٹرول حاصل کرنا تھا، ڈیوٹی پر موجود افسران نے مؤثر طریقے سے جوابی فائرنگ کی۔عہدیدار نے بتایا کہ پولیس افسران نے حملہ آوروں کو اس وقت تک مصروف رکھا، جب تک کہ کمک نہیں پہنچ گئی، سیکورٹی اہلکاروں نے پولیس چوکی پر قبضہ کرنے کی عسکریت پسندوں کی کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا دیا، جس کے بعد وہ شدید فائرنگ کے بعد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔اس دوران 2 کانسٹیبل رحیم اللہ اور ضیا اللہ شہید ہوئے، ان کی میتوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

2 دن میں پولیس چوکی پر یہ دوسرا حملہ تھا، جمعرات کی رات عسکریت پسندوں نے اسی علاقے میں اسی طرح کے حملے کی کوشش کی تھی، لیکن پولیس نے انہیں پسپا ہونے پر مجبور کر دیا تھا، اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کو جانی نقصان اٹھانا پڑا، لیکن وہ اپنے زخمی ساتھیوں کو نکالنے میں کامیاب رہے۔شہید پولیس افسران کی میتیں بنوں شہر میں اقبال شہید پولیس لائنز لے جائی گئیں، جہاں نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) عمران شاہد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ضیا الدین احمد، ڈپٹی کمشنر عبدالحمید، دیگر افسران، مقامی عمائدین اور عوام کے افراد نے شرکت کی۔پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں نے شہدا کے تابوت پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور چوکس پولیس دستے نے سلامی پیش کی، بعد ازاں میتوں کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کے لیے ان کے آبائی قصبوں میں بھیج دیا گیا۔آر پی او عمران شاہد نے متاثرہ پولیس چوکی کا دورہ کیا، افسران سے ملاقات کی اور عسکریت پسندوں کے خلاف ان کی ثابت قدمی کی تعریف کی۔حملے سے ہونے والے نقصان ات کا معائنہ کرتے ہوئے انہیں عسکریت پسندوں کے ہتھیاروں سے کارتوس اور میزائل کے خول دکھائے گئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے