نیتن یاہو غزہ میں جنگی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے "96%” اسرائیلوں کا یقین
صرف 4 فیصد اسرائیلیوں کا ماننا ہے کہ نیتن یاہو غزہ میں جنگی مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ 96 فیصد اسرائیلیوں کا ماننا ہے کہ ان کی حکومت اور فوج غزہ کی پٹی پر اپنے حملے کے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔لزر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کرائے گئے سروے میں، جسے اسرائیلی اخبار معاریو نے شائع کیا، پوچھا گیا تھا کہ آیا اسرائیل نے اپنے جنگی مقاصد حاصل کیے؟ جن میں حماس کو تباہ کرنا بھی شامل ہے، خاص طور پر جنگ سے متاثرہ فلسطینی علاقے میں جاری جنگ بندی، قیدیوں کا تبادلہ، اور شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی واپسی وغیرہ۔
صرف 4 فیصد نے کہا کہ تل ابیب نے یہ مقاصد حاصل کیے ہیں، جب کہ 32 فیصد نے کہا کہ مقاصد مکمل طور پر حاصل نہیں ہوئے، 57 فیصد نے کہا کہ مقاصد بالکل حاصل نہیں ہوئے، اور 7 فیصد نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم۔جہاں تک یہ سوال تھا کہ کیا جنگ کو ختم سمجھا جا سکتا ہے، 31 فیصد کا خیال تھا کہ اسے ختم کہا جا سکتا ہے، 57 فیصد کا کہنا تھا کہ اسے ختم نہیں کہا جا سکتا، اور 12 فیصد نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم۔اس پول میں 517 افراد کا سروے کیا گیا، جن میں اسرائیل کی یہودی اور فلسطینی آبادی دونوں شامل تھیں، اور اس میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ بیشتر اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ موجودہ اتحادی حکومت جس کی قیادت وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور ان کی لیکوڈ پارٹی کر رہی ہے اگر جلد انتخابات کرائے گئے تو وہ گر جائے گی۔