متنازع پیکا ایکٹ،پی ایف یو جے قانون کے خلاف آج یوم سیاہ منانے کا اعلان
متنازع پیکا ایکٹ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے قانون کے خلاف آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔پی ایف یو جے کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، صحافی برادری احتجاجی ریلیاں نکالے گی، صحافی سرکاری و غیر سرکاری تقریبات کی کوریج سیاہ پٹیاں باندھ کر کریں گے۔
پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ اور جنرل سیکرٹری ارشد انصاری نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیثی نے صدر مملکت سے ملاقات کی درخواست کی تھی، صدر کا ملاقات کیے بغیر ہی بل پر دستخط کرنا افسوسناک ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ وکلا اور سول سوسائٹی کو متحرک کرنے کے لیے ملک گیرمہم شروع کی جائے گی، کالے قانون کی منسوخی کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کی کال بھی دی جائے گی۔