حماس: اقصیٰ طوفان حملوں نے 76 سالہ اسرائیلی افسانے کا خاتمہ کر دیا ہے

حماس-لوگو.jpg

حماس سربراہی کونسل کے سربراہ محمد درویش نے کہا ہے کہ اقصیٰ طوفان حملے نے "76 سالہ اسرائیلی افسانے کو ختم کر دیا اور فلسطین کے مسئلے کو دوبارہ عالمی ایجنڈے کی چوٹی پر پہنچا دیا ہے”۔درویش نے، اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے بعد رہا کئے گئے اور بیرون ملک بھیجے گئے فلسطینیوں کے لئے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کیا۔

انہوں نےکہا ہے کہ "اگرچہ فلسطینی عوام کو 15 ماہ تک در بہ در ہونا پڑا ، تباہی اور ٹنوں کی تعداد میں بموں کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اس سب کے باوجود انہیں فتح و آزادی کی طرف بڑھانے کے لئے ادا کردہ کردار نے قسام بریگیڈز کی بہادری کو مزید نمایاں کر دیا ہے”۔درویش نے کہا ہےکہ یہ واقعات ثابت کرتے ہیں کہ اسرائیل، فلسطینیوں کے عزم اور یقین کو نہیں توڑ سکا۔ 7 اکتوبر (2023) کو قابض اسرائیل کا نظام ایک گھنٹے کے اندر اندر منہدم ہو گیا جس سے اسرائیل کی طاقت کا ضعف منظر عام پر آ گیا ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ اسرائیل کو امریکی مدد کھڑا رکھے ہوئے ہے”۔درویش نے کہا ہے کہ”اقصیٰ طوفان حملوں نے 76 سالہ اسرائیلی افسانے کو ختم کر دیا ہے، فلسطین دنیا کا نمبر ایک مسئلہ بن گیا ہے اور جنگ نے فلسطین کے مسئلے کو دوبارہ عالمی سطح پر نمایاں کر دیا ہے”۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے