حماس کی جانب سے مزید اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع

Israeli-captive.jpg

فلسطینی مزاحتمی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید 8 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق، حماس نے قیدیوں کے تبادلے کے لیے خان یونس میں شہید رہنما یحییٰ سنوار کے گھر کے باہر انتطامات کیے تھے۔آج قیدیوں کے تیسرے تبادلے میں سب سے پہلے فوجی وردی میں ملبوس ایک اسرائیلی فوجی خاتون ایگم برجر کو ہلال احمر کے عہدیداران کے حوالے کیا گیا۔

حماس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیگر 2 اسرائیلی مغویوں 80 سالہ گادی موسز اور 29 سالہ اربیل یہود کو گلے ملتے دکھایا گیا ہے۔ ان دونوں کو بھی جلد خان یونس میں کسی دوسرے مقام پر ہلال احمر کے حوالے کیا جائے گا۔قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق، 5 تھائی شہریوں کو بھی جلد ہلال احمر کے حوالے کردیا جائے گا۔معاہدے کے تحت، اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی کے بعد اسرائیل کی جانب سے 30 بچوں سمیت 110 فلسطینی قیدیوں کو جیلوں سے رہا کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے