اردن کا فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت پر زور
رپورٹ کے مطابق، اردن کے بادشاہ، شاہ عبداللہ دوم نے بدھ کی شب ایک بار پھر فلسطینی عوام کے حق کی بات کرتے ہوئے ان کی اپنی سرزمین پر ایک آزاد ریاست کے قیام کی حمایت پر زور دیا۔شاہ عبداللہ دوم نے یہ موقف برسلز میں یورپی کمیشن کی صدر، اُرسولا فان ڈیئر لاین، یورپی پارلیمنٹ کی صدر، روبرٹا میٹزولا، اور یورپی کونسل کے صدر، انتونیو کوسٹا سے الگ الگ ملاقاتوں میں پیش کیا۔انہوں نے مغربی کنارے میں کشیدگی میں اضافے اور بیت المقدس میں اسلامی و مسیحی مقدس مقامات کی بے حرمتی پر بھی خبردار کیا۔
شاہ عبداللہ دوم نے غزہ میں جنگ بندی کے قیام اور اس کے استحکام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسے خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا اور یورپی یونین کے کردار کو امن و صلح کے فروغ میں اہم قرار دیا۔قبل ازیں، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک متنازعہ منصوبے میں غزہ کے عوام کو مصر اور اردن منتقل کرنے کی تجویز دی تھی۔