امیت شاہ کا ریاستی انتخابات میں کامیابی پر بنگالیوں کو دہلی سے بے دخل کرنے کا وعدہ

امیت-شاہ.jpg

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی وزیر داخلہ امیت شاہ وعدہ کیا ہے کہ اگر ان کی جماعت ریاستی انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو دارالحکومت دہلی کو بنگالیوں سے پاک کر دیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کو ریلی میں ہزاروں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اگلے ماہ ہونے والے ریاستی انتخابات میں کامیاب ہوتی ہے تو پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے ہر غیر قانونی تارکین وطن کو دو سال کے اندر نئی دہلی سے نکال دیا جائے گا۔امیت شاہ نے کہا کہ’موجودہ ریاستی حکومت غیر قانونی بنگلہ دیشیوں اور روہنگیاؤں کو جگہ دے رہی ہے، حکومت کو تبدیل کریں، ہم دہلی کو تمام غیر قانونی لوگوں سے نجات دلائیں گے’۔

بھارت کی مسلم اکثریتی بنگلہ دیش کے ساتھ ہزاروں کلومیٹر طویل سرحد ہے اور اس کے مشرقی ہمسایہ ملک سے غیر قانونی نقل مکانی کئی دہائیوں سے ایک اہم سیاسی مسئلہ رہا ہے۔دہلی میں غیر قانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشیوں کی تعداد کا کوئی قابل بھروسہ تخمینہ نہیں ہے، حالیہ دہائیوں کے دوران شہر میں لاکھوں لوگ روزگار کی تلاش میں ہندوستان کے دیگر حصوں سے آئے ہیں۔مودی اور شاہ کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ناقدین نے پارٹی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ انتخابات کے دوران اپنی ہندو قوم پرست حمایت کو متحرک کرنے کے لیے اس مسئلے کو مسلمانوں کے خلاف سیاسی حربے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے