ٹرمپ کی اضافی ٹیرف کی دھمکی کام کرگئی،کولمبیا کا امریکا کے سامنے سرینڈر

news-1737957890-1430.jpg

کولمبیا نے امریکا کے سامنے سرینڈر کردیا،،، ملک بدر کیے گئے غیر قانونی تارکین وطن کو لے کرآنیوالی پروازوں کو ملک میں اترنے کی اجازت۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اضافی ٹیرف لگانے سے روک دیا۔یادرہے گذشتہ روز کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے اعلان کیا تھا کہ وہ تارکین وطن امریکی فوجی طیاروں کو اس وقت تک اترنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک امریکاتارکین وطن کے ساتھ باوقار سلوک کے لیے پروٹوکول” قائم نہیں کرتا۔ جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کولمبیا کے سامان پر ٹیکسز بڑھانے اور کولمبیا کے حکام پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم کولمبیا نے اتوار کو بعد میں اعلان کیا کہ صدارتی طیارہ ملک بدری کئے جانے والے کولمبیا کے تارکین وطن کو لینے کے لیے بھیجا جائے گا۔

صدر گسٹاؤ کے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "کولمبیا کے باشندے محب وطن ہیں اوررعایا کے تمام حقوق کے ساتھ وہ کولمبیا کی سرزمین سے بے دخل نہیں تھے اور نہ ہوں گے’’ ۔ صدر نے چلی میں سی آئی اے کی حمایت یافتہ 1973 کی فوجی بغاوت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، "آپ اپنی معاشی طاقت اور تکبر کا استعمال بغاوت کی کوشش کرنے کے لیے کر سکتے ہیں، جیسا کہ آپ نے صدر سلوا ڈورایلندے کے ساتھ کیا تھا۔لیکن میں اپنے اصولوں پر قائم رہ کر مر جاؤں گا۔ میں نے تشدد برداشت کیا ہے، اور میں تمہیں برداشت کروں گا،وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے آج پیر کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کولمبیا نے صدر ٹرمپ کے تمام مطالبات پر اتفاق کیا ہے، بشمول امریکی فوجی طیاروں پر کولمبیا سے واپس آنے والے تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو امریکا سے بلاتاخیر واپسی، ”

لیویٹ نے مزید کہا کہ مجوزہ اضافی ٹیرف "ریزرو میں رکھے جائیں گے، اور دستخط نہیں کیے جائیں گے، جب تک کہ کولمبیا اس معاہدے کا احترام کررہا ہے۔”انہوں نے کہا کہ ویزہ کی پابندیاں اور بہتر سرحدی اور کسٹم چیک اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک کہ کولمبیا سے جلاوطن افراد کا پہلا جہاز کامیابی سے واپس نہیں آ جاتا۔یادرہے ڈونالڈ ٹرمپ کے امریکہ کے صدر بننے کے بعد کئی بڑے فیصلے لیے گئے ہیں۔ اس دوران ایک بڑا فیصلہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کی اجتماعی ملک بدری ہے ۔ اس سلسلے میں امریکا نے غیر قانونی کولمبیا کو ان کے ملک واپس بھیجنے کے لیے دو پروازیں بھیجی تھیں۔ تاہم کولمبیا کی حکومت نے پروازوں کو اترنے کی اجازت نہیں دی۔ یہ فیصلہ کولمبیا کے سوشلسٹ صدر گستاوو پیٹرو نے کیا ہے۔ پیٹرو کا یہ اقدام بین الاقوامی سطح پر موضوع بحث بن گیا جس کے بعد ٹرمپ ایکشن کے موڈ میں آگئے اور کولمبیا پر ٹیرف لگانے کا حکم جاری کردیا۔

ان پروازوں کا مقصد امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے مجرموں کو واپس ان کے ملک بھیجنا تھا۔ تاہم صدر پیٹرو نے پروازوں کو اپنے ملک میں اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے اسے قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ سمجھا۔ امریکہ کا خیال ہے کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس سے سکیورٹی کے مسائل شدید متاثر ہو سکتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے