کالعدم سپاہ صحابہ کے مولوی عبدالرزاق کی جانب سے امام مہدی آخر الزمان (ع) کی شان میں بدترین گستاخی

fir_ssp_molvi_razzaq.jpg

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری وہابی مولوی عبدالرزاق ملعون کی جانب سے پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حجت خدا حضرت امام مہدی آخر الزمان علیہ السلام کی شان اقدس میں بدترین گستاخی۔ مومنین کے شدید احتجاج پر پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج۔تفصیلات کے مطابق سرعام عوامی جلسے میں امام مہدی ؑ کی شان مبارک میں ناقابل بیان بدترین گستاخی کرنے والے کالعدم سپاہ صحابہ کے ملعون مولوی عبدالرزاق کے خلاف سٹی تھانہ استور میں FIR درج ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان کے غیور علماء و ومومنین نے مطالبہ کیا ہےکہ فوری طور پر اس ملعون کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ جب تک اس کو گرفتار نہیں کیا جائے گا ملت تشیع کاکوئی جوان چین سے نہیں بیٹھے گا۔شیعہ اکابرین نے کہا کہ استور کے امن کو خراب کرنے کی سوچی سمجھی سازشیں ہورہی ہیں اور مقدسات کی توہین کرنے والے اور فرقہ وارانہ جزباتی تقریریں کرنے والے مخصوص ٹاسک پہ کام کر رہے ہیں ریاست کی جانب سے انکو لگام ڈالنا ضروری ہے۔استور جیسے پُرامن ضلع کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے اھلبیت علیھم السلام کے گستاخ کو ایسی سزا دی جائے کہ دوبارہ کوئی اور امن کو خراب کرنے سے باز رہے ۔اس گستاخی کی جتنی مذمت کی جائے کم ھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے