حماس کے ایک اہم رکن "روحی مشتہی” کی لاش دریافت

2490131.jpg

حوزہ/ حماس کے سیاسی دفتر کے ایک اہم رکن روحی مشتہی کی لاش ملبے سے نکال لی گئی۔ روحی مشتہی حماس کے کلیدی رہنما یحیی السنوار کے قریبی ساتھی تھے اور حماس کے سیاسی اور فوجی فیصلوں میں اہم کردار ادا کرتے تھے۔رپورٹ کے مطابق، RT نیوز نیٹ ورک کے نامہ نگار نے بتایا کہ جمعرات کو یہ اعلان کیا گیا کہ حماس کے سیاسی دفتر کے رکن روحی مشتہی کی لاش ملبے سے برآمد ہوئی ہے۔ یہ خبر اسرائیلی فوج کے ان کے قتل کی تصدیق کے بعد سامنے آئی ہے۔روحی مشتہی، جو یحیی السنوار کے سب سے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے، اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ میں شہید ہو گئے۔

پہلی بار حماس نے اس بات کی سرعام تصدیق کی ہے اور غزہ کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے اور حماس کے سیکیورٹی ادارے کے کمانڈر سامی عوده کی نماز جنازہ میں شرکت کریں، جو مسجد جامع العمری میں منعقد ہوگی۔رپورٹس کے مطابق، یہ دونوں افراد حماس کے سیاسی دفتر کے ایک اور رکن سامح السراج کے ساتھ اگست 2024 میں غزہ کے شمالی علاقے میں ایک زیر زمین کمپلیکس پر ہونے والے فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے۔اسرائیلی فوج نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ روحی مشتہی حماس کے ایک نمایاں رکن اور یحیی السنوار کے دائیں ہاتھ تھے، اور ان کا حماس کے فوجی اقدامات پر براہ راست اثر تھا۔

وہ غزہ میں حماس کے سول انتظامیہ کے سربراہ کے طور پر بھی کام کرتے تھے اور فلسطینی قیدیوں کے معاملات کی ذمہ داری ان کے پاس تھی۔ مشتہی نے یحیی السنوار کے ساتھ مل کر حماس کی سیکیورٹی ایجنسی قائم کی تھی، اور دونوں نے اسرائیلی جیلوں میں اپنی سزائیں کاٹی تھیں۔روحی مشتہی کو غزہ میں حماس کے ایک کلیدی شخصیت کے طور پر جانا جاتا تھا، اور جنگ کے دوران انہوں نے اس گروپ کے سول امور کو منظم کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے