شیر افضل میرے وکیل نہیں، عمران خان نے اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا

23151347d0b895c.jpg

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی اڈیالہ جیل میں پیش ہونے سے روکتے ہوئے جیل انتظامیہ اور عدالت کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا۔نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے کہ شیر افضل مروت میرے وکیل نہیں ہیں، انہیں جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔پانی پی ٹی ائی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی ہے، شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

شیر افضل مروت گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل ڈیوڑھی تک پہنچے تھے، وہاں سے انہیں واپس بھجوا دیا گیا۔شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی ائی کو آگاہ کیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی میں عمران خان نے کہا تھا کہ سعودی وفد کے دورے کے موقع پر شیر افضل مروت نے متنازع بیان دیا، شیر افضل مروت نے پارٹی کے لیے زبردست کام کیا، مگر سیاسی جماعت میں دائرے کے اندر رہ کر کام کرنا ہوتا ہے، شیر افضل مروت کو کئی مرتبہ سمجھایا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرے۔انہوں نے کہا تھا کہ شیر افضل مروت ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پارٹی لیڈر پر چڑھائی کر دیتا تھا، شیر افضل کو سمجھایا کہ جنگ باہر والوں سے ہوتی ہے پارٹی میں لڑائی نہیں ہوتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے