ملتان ٹیسٹ: ساجد خان اور نعمان علی کا شاندار اسپیل،کالی آندھی 137 رنز پر ڈھیر
ملتان : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں اسپنر ساجد خان اور نعمان علی کے شاندار اسپیل نے کالی آندھی کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم محض 137 بنا کر پویلین لوٹ گئی ،ساجد خان نے4 جبکہ نعمان علی نے 5 کھلاڑیوں کو جبکہ اسپنر ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا
ویسٹ انڈیز کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 93 رنز درکار ہے۔
اس سے قبل پاکستان کی ٹیم پہلی اننگ میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے84 جبکہ محمد رضوان نے 71 رنز کی اننگز کھیلی۔جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز اور جومل ویریکن نے 3،3، کیون نے 2 اور گوداکش موتی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔