پنجاب: سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں 200 آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار

ctd.jpg

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے پنجاب کے مختلف شہروں میں 200 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن میں 23 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے آپریشنز صوبائی دارالحکومت لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد میں کیے۔ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کے 7 خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ، باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا، شر پسندوں سے لاہور کے اہم تعلیمی ادارے کے نقشے بھی برآمد کیے گئے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈی بم، 4ڈیٹونیٹرز، پمفلٹ بھی برآمد کیے گئے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پرکارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلاناچاہتے تھے۔حکام نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے میں 9 ہزار 471 کومبنگ آپریشنز کے دوران ایک ہزار 33 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ مذکورہ آپریشنز میں 21 ہزار 708 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 17 دسمبر کو بھی پنجاب کے مختلف شہروں میں 118 آپریشنز کیے گئے جن میں 16 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔آپریشنز کے دوران لاہور سے فتنہ الخوارج کا ایک خطرناک دہشت گرد عمر اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار ہوا جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے