خضدار میں حملہ آوروں نے نادرا آفس اور لیویز تھانے کو جلا دیا: حکام

379744-1938809490.jpg

بلوچستان کے ضلع خضدار میں حکام نے بتایا کہ بدھ کو نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے کچھ سرکاری اور نجی املاک کو نذر آتش کر دیا، تاہم ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم بازئی نے فون پر میڈیا کو بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد 80 کے قریب تھی، جو جدید اسلحے سے لیس ہو کر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر آئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ نذر آتش ہونے والی املاک میں ایک نجی بینک، نادرا آفس اور لیویز تھانہ شامل ہے۔

نعیم بازئی کے مطابق حملے کے فوراً بعد فرنٹئیر کور، پولیس لیویز فورس اور انسداد دہشت گردی فورس نے زہری شہر اور اس پاس علاقوں کو کلیئر کیا ہے۔اس سے قبل سات دسمبر کی رات نامعلوم افراد نے قلات میں تاریخی مجسموں اور سرکاری املاک کو جلا کر نقصان پہنچایا تھا۔قلات سٹی پولیس سٹیشن کے ہیڈ آفیسر (ایس ایچ او) حبیب الرحمٰن کے مطابق ان مجسموں اور یادگاروں کو پہلے بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی اور جزوی طور پر مجسمے متاثر تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے