بنگلہ دیش نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کا پاسپورٹ منسوخ کردیا

Hasina-Red-Passport.jpg

بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم حسینہ واجد کا پاسپورٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔بنگلہ دیش کے ’امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ‘ کے اعلیٰ عہدیداروں نے ڈھاکا میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ سابق وزیراعظم کا پاسپورٹ گزشتہ سال جولائی اور اگست میں طلبہ کے حکومت مخالف مظاہروں میں ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے۔ان مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ہونے والی اموات کے الزام میں ’امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ‘ نے معزول وزیراعظم کے ساتھ ساتھ 74 دوسرے افراد کے پاسپورٹس بھی منسوخ کیے ہیں۔

اس کےعلاوہ شہریوں کی جبری گمشدگیوں کے الزام میں 20 افراد کے پاسپورٹس بلاک کیے گئے۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف ایک ماہ سے زائد عرصے چلنے والے پُرتشدد مظاہروں کے بعد بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد گزشتہ سال 6 اگست کو بنگلہ دیش سے بذریعہ ہیلی کاپٹر بھارت فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے