لکی مروت: دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

020942491e31258.jpg

لکی مروت کے علاقے خیروخیل پکہ کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ شہید اہلکاروں میں حکمت اللہ اور خان بہادر شامل ہیں، دونوں اہلکار ڈاک ڈیوٹی پر تعینات تھے اور موٹرسائیکل پر ڈاک لینے تھانوں میں جا رہے تھے، شہید حکمت اللہ تھانہ پیزو اور شہید خان بہادر تھانہ شہباز خیل میں تعینات تھے، واردات کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت کے قریب پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت اور جام شہادت نوش کرنے والے دو پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیر داخلہ نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، دکھ کی گھڑی میں شہداکے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر تاریخ رقم کی ہے، کے پی کے پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے