بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کو 8بلین ڈالر کی فوجی امدادکی منظوری

6NEPPT3HPVPIRJZXPE7CD45GZ4.jpg

بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو 8بلین ڈالر کی فوجی امدادکی منظوری دے دی۔امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی سے مطلع کر دیاہے، ہتھیاروں کے پیکیج میزائل ، آرٹلری گولے ، پراجیکٹائل اور وار ہیڈ شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل امریکہ کی دی ہوئی فوجی امداد سے غزہ پر حملے کر رہا ہے،گزشتہ روز بھی اسرائیل کے غزہ پر 30سے زائد فضائی حملےجس میں41افراد شہیدجبکہ35زخمی ہو گئے۔اسرائیل کی شمالی غزہ میں دہشتگردی سے 27افرادشہید ہو گئے، غزہ سٹی میں شیخ رضوان محلے پر فضائی حملوں میں 4افراد جاں بحق ہوئے، غزہ میں شہداءکی تعداد 5ہزار 658ہو گئی،ایک لاکھ 8ہزار 583افراد زخمی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے