ڈی سی کرم پر حملہ کرنے والے 5 افراد کی شناخت ہو گئی

Karam.jpg

ڈپٹی کمشنر کرم پر حملہ کرنے والے 5 افراد کی شناخت ہو گئی۔ جس کے بعد پانچوں ملزمان اور سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرنے اور دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت رات گئے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن معاہدے کے بعد علاقہ مکین معاہدے کی خلاف ورزی کے ذمہ دار ہیں۔اجلاس میں کہا گیا کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جائے گا ، کسی دہشتگرد سے رعایت کی جائے گی نہ اُن کی معاونت کرنے والوں کو چھوڑا جائے گا۔اجلاس میں دہشتگردوں کا پوری قوت سے قلع قمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیاکہ کسی دہشت گرد سے نہ رعایت کی جائے گی نہ اُن کی معاونت کرنے والوں کو چھوڑا جائے گا۔

خیال رہے کہ آج صبح لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی سی کرم سمیت سات افراد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد کرم کیلئے تین ماہ بعد کھانے پینے کا سامان لے جانے والا قافلہ روک دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق اس حملے میں کالعدم "سپاہ صحابہ” کے مقامی دہشتگرد ملوث پائے گئے ہیں یاد رہے کہ ہفتہ قبل کالعدم سپاہ صحابہ کے مرکزی راہنماوں احمد لدھیانوی/ اورنگزیب فاروقی نے بگن کا دورہ کیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے