"بگن” میں حالات کشیدہ 3 ماہ بعد پہلے امدادی قافلے کی روانگی روک دی گئی

0411231235c7e01.jpg

لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کے واقعے کے باعث پارا چنار جانیوالے پہلے قافلے کی روانگی روک دی گئی۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، صورتحال کے باعث پہلا قافلہ فی الحال روک دیا گیا ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ فائرنگ میں زخمی ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کو ہیلی کاپٹرکے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے، بگن میں فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر کرم کی حالت خطرےسے باہرہے۔انہوں نے بتایا کہ چھپری کے مقام پر پولیس اور حکومتی اعلیٰ حکام موجود ہیں، فائرنگ شرپسندوں کی جانب سے کی گئی، معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ تنازعے کا آغاز بگن سے ہی ہوا تھا جب 21 نومبر کو پاراچنار سے پشاور جانیوالی گاڑی پر بگن کے مقام پر فائرنگ کرکے 40 سے زائد مسافروں کو قتل کر دیا گیا تھا جسکے بعد ہونیوالے فسادات میں ابتک 200 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں اس سلسلے میں چند روز قبل کرم تنازع پر کوہاٹ میں ہونے والے گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان امن معاہدہ طے پایا تھا جس کے مطابق تمام غیر قانونی اسحلہ سرکار کو جمع کرانے کے لیے مربوط حکمت عملی طے کی جائے گی اور علاقے سے تمام بنکرز ختم کیے جائیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے