ترقیاتی منصوبے میں مبینہ کک بیکس،پرویز الٰہی کے علاوہ دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

390689_3205540_updates.bmp

لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبے میں مبینہ کک بیکس لینے کے ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے علاوہ دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔احتساب عدالت نے کک بیکس کے ریفرنس میں پرویز الٰہی کے علاوہ عدالت میں موجود دیگرملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی آج بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے، عدالت نے پرویز الٰہی کو 7 جنوری کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا۔

عدالت نے سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کی، آصف محمود راٹھور، محمد اصغر، نعیم اقبال، خالد محمد چھٹہ اور اسد علی پر فرد جرم عائد کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے