جی میل کے لیے خطرے کی گھنٹی، ایلون مسک کی ’ایکس میل‘ میدان میں
ایکس، ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی ای میل سروس جی میل کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق، ایلون مسک نے حال ہی میں ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کا ردعمل دیتے ہوئے جی میل کے مقابلے میں اپنی ’ایکس میل‘ سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایلون مسک نے تصدیق کی کہ ایکس میل میں ایک ڈی ایم اسٹائل انٹرفیس ہوگی جو موجودہ میسجنگ پلیٹ فارمز کے مطابق ہوگی۔ایلون مسک کی جانب سے ’ایکس میل‘ شروع کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہوچکی ہے اور لوگ اس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے بے تاب نظر آرہے ہیں۔