بنگلا دیش نے بھارت کے ساتھ انٹرنیٹ معاہدہ منسوخ کر دیا

Internet1733885026-0-600x450.jpg

بنگلا دیش کی انٹرنیٹ ریگولیٹر اتھارٹی نے اقتصادی فائدہ نہ ہونے پر بنگلادیش نے بھارت کے ساتھ انٹرنیٹ بینڈوتھ ٹرانزٹ معاہدہ منسوخ کر دیا میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کی انٹرنیٹ ریگولیٹر اتھارٹی نے بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں کو بینڈوتھ کی فراہمی کے لیے ٹرانزٹ پوائنٹ کے طور پر کام کرنے کے منصوبے کو ختم کر دیا ہے۔بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے ایک رکن کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ انٹرنیٹ بینڈوتھ ٹرانزٹ معاہدہ سے کوئی خاص معاشی فائدہ نہیں ہو رہا تھا جس کی وجہ سے اس معاہدے کو ختم کر دیا گیا ہے۔

یہ معاہدہ بھارت کے لیے اس کے شمال مشرقی خطے کے دور دراز علاقوں میں ڈیجیٹل رابطے کو بڑھانے کے لیے اہم تھا۔ تاہم بنگلادیش کے اس اقدام سے بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور انٹرنیٹ خدمات کی رفتار سست ہو سکتی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے