بشار اسد کے سقوط کے بعد صیہونی فوج شام میں داخل ہوگئ

171553918.jpg

صیہونی میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ اتوار کی صبح اسرائیلی فوج اپنے ٹینکوں کے ساتھ مقبوضہ جولان کی سرحدوں کو عبور کرکے شام میں داخل ہوگئی۔اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج بہت سے ٹینکوں کے ساتھ جنوبی شام کے علاقے قنیطرہ میں داخل ہوگئی ہے۔

مذکورہ میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوج نے جولان میں شام کے اسلحے کے گوداموں پربھی حملہ کردیا ہے۔بعض دیگر میڈیا ذرائع نے جولان کے علاقے خان ارنبہ میں بھی صیہونی فوج کے داخل ہوجانے کی خبر دی ہے۔یاد رہے کہ شامی فوج کی ہائی کمان نے اتوار کی صبح بشار اسد حکومت کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے