امریکہ و اسرائیل اپنی شکست کا بدلہ شام میں فرقہ وارانہ جنگ کی آگ لگا کر لے رہے ہیں، ملی یکجہتی کونسل

ملی-یکجہتی-کونسل-scaled.jpg

پاکستان کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں پر مشتمل ملی یک جہتی کونسل نے شام میں دہشت گردی کی نئی لہر پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسلامی ملکوں کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت کی نئی سازشوں کی مذمت کی ہے۔اسلام آباد میں ملی یک جہتی کونسل کا اجلاس، نائب امیر جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مشرق وسطی کے حالات بالخصوص شام میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش ظاہر کی گئی۔اجلاس میں شریک سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے اسلامی ملکوں میں انتہا پسند دہشت گردوں کو سرگرم کرنے پر مبنی امریکا اور اسرائیل کی سازش کی مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ شام میں دہشت گرد گروہوں کے تازہ اقدامات کی لہر اور جنگ افروزی واشنگٹن اور تل ابیب کی مشترکہ سازش کا نتیجہ ہے۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ لبنان اور غزہ میں امریکی پشت پناہی سے جاری اسرائیلی بربریت کے باوجود اپنے مزموم عزائم میں ناکامی اور عارضی جنگ بندی معاہدے کی صورت میں شکست فاش ہونے کی زلت چھپانے کے لیے شام میں اپنے پیدا کردہ اور پالتو تکفیری خارجی دھشتگردوں کے زریعے فرقہ وارانہ جنگ کی آگ لگانے کی کوشش کی ہے، جسے امت مسلمہ اپنے اتحاد سے ناکام بنا دے گی۔پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعتوں نے فلسطینی عوام کی مشکلات کے حل اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شام کی مدد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ شام کے واقعات فلسطین اور اس کے حامیوں کے خلاف دشمنوں کی نئی سازش کا نتیجہ ہیں۔

پاکستان کی ملی یک جہتی کونسل کے اراکین نے شہر پارا چنار کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنے ملک کے حکام اور سیکورٹی اداروں سے دہشت گردوں کی گرفتاری اور انہیں سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔یاد رہے کہ امریکا، صیہونی حکومت اور ان کے اتحادیوں کی سازش کے نتیجے میں شام میں ایک بار پھر تکفیری دہشت گرد وں نے سراٹھایا ہے اور شام کے مغرب، شمال مغرب اور جنوب مغرب میں ایک بار پھر دہشت گردی کا بازار گرم کرنے کی کوشش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے