سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

848842_48437385.jpg

سلمان اکرم راجہ نے سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عہدے سے استعفی دے دیا۔اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ ذاتی وجوہات پر دیا۔ انہوں نے استعفی پارٹی قیادت کو بھجوادیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے سلمان اکرم راجہ کے استعفے کی تصدیق کردی۔

خیال رہے کہ سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 24 نومبر کے تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے رہنما شوکت یوسفزئی نے پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت پر سوال اٹھا دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ ڈی چوک واقعے پر بہت افسوس ہوا، پی ٹی آئی پنجاب کی لیڈرشپ کہاں غائب تھی؟ پارٹی بشریٰ بی بی چلائیں گی یا لیڈرشپ چلائے گی؟

پارٹی لیڈرشپ کے پاس اتنا اختیار نہیں تو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔شوکت یوسفزئی کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تحریک انصاف کی تاریخ میں کل کا دن بھی بد ترین رہا۔سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ لوگ پوچھتے ہیں ہم کیوں نہیں پہنچ سکے، ہم لاہور میں احتجاج کر رہے تھے۔ ہمارے لیے تمام راستے بند تھے، کس طرح پہنچتے۔ پورے لاہور کو قید خانہ بنایا گیا تھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے