متحدہ عرب امارات میں لاپتہ اسرائیلی ربی مردہ حالت میں ملے: اسرائیل

Screenshot_20241125-2021132.png

اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اتوار کو کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں حکام کو زوی کوگن اور اسرائیلی نژاد مالدووا کے شہری کی لاش ملی ہے جو جمعرات سے لاپتہ تھے۔

اسرائیلی اخبار ہاریٹز کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ نے زوی کوگن نامی اسرائیلی نژاد مالدووا کے شہری کی موت کی تصدیق کی ہے۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے ان اطلاعات کی تصدیق کی تھی کہ یو اے ای میں موجود زوی کوگن نامی ایک اسرائیلی مالدووی ربی لاپتہ ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اسرائیلی حکام نے ہفتے کو شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس شہری کو اغوا کیا گیا ہے کیونکہ ایران کے ساتھ کشیدگی جاری ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے نام بتائے بغیر سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ زوی کوگن، جو جمعرات کی دوپہر سے لاپتہ ہیں، کو شاید اغوا کر لیا گیا ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ہفتے کی رات کوگن کی گمشدگی کا اعتراف کیا تھا۔

ان کی گمشدگی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکی دے رہا ہے، کیوں کہ اس نے اکتوبر میں ایران میں فوجی اڈوں پر حملے کیے تھے۔

غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیل جارحیت اور لبنان میں اسرائیلی زمینی حملے کے پس منظر میں تہران دو بار اسرائیل پر میزائل حملے کر چکا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ ’کوگن کی گمشدگی کے بعد، اور اس اطلاع کے پس منظر میں کہ یہ ایک دہشت گردانہ واقعہ تھا، ملک میں وسیع پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔

’اسرائیلی انٹیلی جنس اور سکیورٹی ایجنسیاں زوی کوگن کی خیریت اور حفاظت کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں۔‘

اسرائیلی میڈیا نے اس ربی کو اسرائیلی فوج کی 84 ویں گیواتی بریگیڈ سے ریٹائرڈ قرار دیا ہے۔

آرتھوڈوکس یہودیت کی ایک نمایاں اور انتہائی محتاط شاخ چاباد لوباویچ تحریک نے کہا کہ ’کوگن کو آخری بار دبئی میں دیکھا گیا تھا۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے