اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستے بند، پولیس تعینات

852310_25062989-1000x600.jpg

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں،امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر اسلام آباد میں 23 نومبر کو میٹروبس سروس آئی جے پی تا پاک سیکرٹریٹ مکمل بند رہے گی تاہم آج راولپنڈی میں میٹروبس سروس بحال رہے گی، جبکہ 24 نومبر کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند رہے گی۔

جبکہ دوسری جانب ایکسپریس وے، ڈی چوک، زیرو پوائنٹ پر بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں بس اڈے بھی بند کردیئے گئے تھے، راولپنڈی میں بھی تمام انٹر سٹی ٹرانسپورٹ اڈے تاحکم ثانی بند رہیں گے جبکہ مظاہرین سے نمٹنے کیلئے پولیس کی 30 ہزار اضافی نفری اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب شہر اقتدار میں امن و امان قائم رکھنے کے لیےپنجاب اور سندھ سے پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، جاب سے 19 ہزار، سندھ سے 5 ہزار پولیس نفری کی شہر اقتدار آمد ہوئی ہے، جبکہ آزاد کشمیر سے ایک ہزار، 5 ہزار ایف سی اہلکار بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی خاطر دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے