پارا چنار میں شیعہ نسل کشی ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے

Protest-copy.jpg

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان اور قائد ملت جعفریہ پاکستان سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر سانحہ پارا چنار کے خلاف ملک بھر میں تین روزہ سوگ اور جمعہ کو یوم احتجاج منایا گیا،مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں،مقررین نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے شدید مذمت کی اور اسے قومی سانحہ قرار دیا ،زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا

کراچی میں جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہروں اور اورریلیوں کےشرکا سے ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ باقر عباس زیدی،علامہ صادق جعفری،علامہ مبشر حسن، مولانا علی انور، مولانا نشان حیدر، علامہ شبیر حسن میثمی و دیگر نے خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ اداروں کی موجودگی میں مسا فر بسوں پر دہشتگردانہ حملے سوچی سمجھی سازش ہے،کرم ایجنسی میں گزشتہ کئی عرصے سے منظم شیعہ نسل کشی جاری ہے پاراچنار کے مقامی عوام نے ہمیشہ سبز ہلالی پرچم کی عظمت کے گن گائے ہیں، ریاست ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے