ایرانی صدر کی، پاراچنار میں دہشت گردی کی مذمت

2715190-iranpresident-1727704288-144-640x480.jpg

نمائندہ بصیر میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ میں پاکستان کے علاقے ضلع کرم میں آج کا دہشت گردی کا واقعہ پر، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور افراد زخمی ہوئے، پاکستان کی حکومت، عوام اور دہشت گردی کے سوگوار خاندانوں کو دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔صدر ایران نے کہا کہ دہشت گردی ہرشکل میں قابل مذمت ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران ماضی کی طرح اپنے دوست اور برادر ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سنجیدگی سے جاری رکھے گا۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے علاقے پاراچنار سے پشاور جانے والی متعدد مسافر گاڑیوں پر مسلح دہشتگردوں کے حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق اس حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 80 ہو گئی ہے۔

پاکستان کے شیعہ مسلمانوں نے اس واقعے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور دہشت گردانہ حملوں کے خلاف جمعے کو اسلام آباد میں مظاہرے کی کال دی ہے۔پاکستان کی نمائندہ شیعہ تنظیمی ذرائع نے بتایا کہ تکفیری اور انتہا پسند قوتیں پاراچنار شہر کے شیعہ باشندوں کو نشانہ بنانے کے لیے علاقائی تنازعات کا فائدہ اٹھا رہی ہیں۔صدر آصف علی زرداری اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کرم ریجن میں شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کی نمائندہ شیعہ جماعتوں مجلس وحدت مسلمین’ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے بھی  بیان جاری کرکے پاراچنار شہر کے نہتے شہریوں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے